آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات سمگلنگ، 11 افراد گرفتار

10-17-2023

(ویب ڈیسک) آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، اے این ایف نے ملک بھر میں کارروائیاں شروع کر دیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق تحقیقات میں مزید ملزمان کی شناخت بھی ہوئی ہے، گروہ سے منسلک افراد کا تعلق پاکستان کے چاروں صوبوں سے ہے۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ اے این ایف نے 33 پارسل قبضے میں لے کر 53.7 کلو چرس قبضے میں لی جبکہ کارروائی میں 1.6 کلو آئس اور 1.2 کلو افیون بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ملازمین کا اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہونا بھی خار ج از امکان نہیں۔