75 روپے کے نوٹ کے دو رنگوں پر سٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی

10-17-2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کے نوٹ کے دو رنگوں کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا۔ بعد ازاں سٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا ایک اور یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے۔ #SBP clarifies that both blue and green color banknotes of Rs.75 are legal tender & can be used as medium of exchange in all transactions across Pakistan.https://t.co/ZDwC3GzqvG#SBPClarification pic.twitter.com/EdQxA3Zlhf — SBP (@StateBank_Pak) October 16, 2023 تاہم نوٹ کے حوالے سے عوام کے شکوک و شبہات سامنے آنے پر اب اس کے اصل ہونے کے حوالے سے سٹیٹ بینک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت جاری کی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ   75 روپے کے سبز اور نیلے دونوں نوٹ قانونی ہیں جو کہ پاکستان بھر  میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔