یکم نومبر سے ضلعی عدالتوں کے اوقات کار تبدیل ہو جائینگے

10-17-2023

(لاہور نیور) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما میں ضلعی عدالتوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے ضلعی عدالتوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ موسم سرما کے تبدیل شدہ اوقات کار کا اطلاق یکم نومبر سے ضلعی عدالتوں میں ہوگا۔ تبدیل شدہ اوقات کار 31 مارچ 2024 تک ضلعی عدالتوں میں نافذ العمل رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار سے جمعرات اور ہفتہ ضلعی عدالتوں کے اوقات کار صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ہونگے، نماز اور کھانے کا وقفہ ایک بجے سے 1:30 بجے تک ہوگا، جمعۃ المبارک کے دن صبح 9 بجے سے ایک بجے تک عدالتوں میں کام ہوگا، صوبے بھر کے سیشن ججز اور متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کردیا گیا۔