ایندھن کے مسائل، پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول معمول پر نہ آیا

10-17-2023

(لاہور نیوز) ایندھن کے مسائل کے باعث پی آئی اے کی پروازیں تاخیرکاشکارہونے لگیں، مسافر پروازیں لیٹ ہونے سے ایئرپورٹ پررُل گئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  ایندھن کے مسئلے کی وجہ سے  2 پروازیں تاخیر کاشکار  ہیں، لاہورسے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے  747 تقریباً 16 گھنٹے لیٹ ہے، پرواز نے گزشتہ رات ساڑھے نو بجے روانہ ہونا تھا جو اب دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی۔ اسی طرح   لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے  307 بھی تاخیر کاشکار   ہے،پرواز پی کے  307 نے  گزشتہ رات  10 بجے روانہ ہوناتھا  جو صبح  9  بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔ دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ پروازوں میں تاخیر بارے قبل ازوقت معلومات فراہم نہیں کی گئیں،گھنٹوں تاخیر کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔