ورلڈ کپ: آج جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز میں جوڑ پڑے گا
10-17-2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں آج جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز میں جوڑ پڑے گا۔
دونوں ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی اور اپنا تیسرا، تیسرا میچ کھیلیں گی۔ یاد رہے کہ پروٹیز اپنے ابتدائی دونوں میچز میں کامیاب رہے جبکہ نیدر لینڈز کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔