شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی میں اضافہ

10-17-2023

(لاہو رنیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی بارش کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ  کے علاقوں میں بارش ہوئی، کاہنہ ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، اسلام پورہ، اچھرہ، چونگی امرسدھو ، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ میں بھی بادل برسے، گلبرگ، گلشن راوی  اور دیگر علاقوں میں بھی جل تھل ایک ہو گیا۔ رات گئے شروع ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیاجبکہ درجہ حرارت کم ہونے کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔