نائٹ شفٹ میں کرنیوالے افراد کوصحت کے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟جانئے

10-16-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے نائٹ شفٹ میں کام کرنیوالے افراد کو صحت کے مسائل سے متعلق آگاہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق متعدد تحقیقات میں باڈی کلاک کے مخالف کام کرنے والے ملازمین میں دوسرے ملازمین کے مقابلے وزن میں اضافہ، ذیابیطس، کینسر، ڈپریشن اور امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہونے سے متعلق وارننگ جاری کی جاچکی ہیں۔ حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں انسان کے کھانے کے اوقات اور صحت پر پڑنے والے اثرات  کے درمیان پائے جانے والے تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔سائنسدانوں نے چوہوں کے سونے اور جاگنے کے اوقات اور ان کے روزانہ کھانے کے انداز سے متعلق ہارمونز  کے درمیان پائے جانے والے تعلق پر تحقیق کی۔ دوران تحقیق  نیند کے سائیکل میں بے ترتیبی پیدا کرنے سے چوہوں میں انسانوں میں پائے جانے والے ہارمون کے مساوی پائے جانیوا لے کورٹیکوسٹیرون ہارمون کورات میں ڈرامائی سطح تک بڑھتا ہوا نوٹ کیا گیا جبکہ اسی ہارمون کی سطح دن بھر میں  آہستہ آہستہ کم ہوتی رہی۔