پانڈیا نے امام الحق کو آوٹ کرنے سے پہلے گیند کو منہ کیساتھ کیا کیا تھا؟بھارتی کرکٹر نے حقیقت بیان کردی

10-16-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا نے امام الحق کو آؤٹ کرنے سے قبل گیند کو منہ کے قریب لے جانے والی حرکت پر سے پردہ اٹھادیا۔

پاک بھارت میچ کے دوران پانڈیا گیند کو اپنے چہرے کے قریب لے گئے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ کچھ کررہے ہیں، اسی گیند پر انہوں نے پاکستانی اوپنر امام الحق کو آؤٹ کردیا تھا۔سوشل میڈیا پر ان کی اس حرکت کے حوالے سے مختلف باتیں کی جارہی ہیں، کچھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے امام کو آؤٹ کرنے کی خاطر اس پر تھوک بھی لگایا۔ جب اس بارے میں پانڈیا سے نشریاتی ادارے کی جانب سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں دراصل خود کو برا بھلا کہہ رہا تھا کہ مجھے زیادہ بہتر لینتھ کے ساتھ گیند کرنا چاہیے۔امام کو آؤٹ کرنے کے بعد پانڈیا نے انہیں باہر جانے کا اشارہ کیا،جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے  پانڈیا کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔