پاکستان کی چین کو برآمدات میں کتنے فیصد اضافہ ہوا ہے؟بڑی خبر سامنے آگئی
10-16-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کی چین کو برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ستمبر میں پاکستان کی چین کو برآمدات کی مجموعی مالیت 350 ملین ڈالر رہی۔گوادر پرو کے مطابق ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2023 میں پاکستان کی چین کو برآمدات کی مجموعی مالیت 350 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے دوران 174 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کے مقابلے میں 100 فیصد زیادہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ستمبر میں دنیا کے تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی مجموعی برآمدات 2اعشاریہ46 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جن میں چین کا حصہ 14اعشاریہ 20ملین ڈالر رہا۔مالی سال 23-24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا کے تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی برآمدات 6اعشاریہ 89ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، اس میں سے چین کو برآمدات کا حجم 729 اعشاریہ 7 ملین ڈالر رہا جو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا تقریبا 10اعشاریہ 57 فیصد بنتا ہے۔