شہر میں ون وے کی خلاف ورزیوں پر کتنی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں تھانے میں بند کی گئیں؟جانئے

10-16-2023

(ویب ڈیسک)گزشتہ 2 روز کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزیوں پر 13 سو سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کروائی گئیں۔

تفصیلات  کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز  کا کہنا ہے کہ 128  ون وے مقامات پر ٹریفک و ضلعی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے،اب ون وے کی خلاف ورزی پر2  ہزار روپے جرمانے کے ساتھ گاڑی، موٹرسائیکل بند ہوگی اور دوبارہ خلاف ورزی پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگا انہو ں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر بند کی گئی گاڑی کی سپرداری کے لیے مالک کو عدالت سے رجوع کرنا ہوگا،سخت کریک ڈاؤن سے ون وے کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں واضع کمی ہوگی۔سی ٹی او لاہورنے کہا کہ رواں سال ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 57 ہزار 431 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔