سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

10-16-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز اختتام پر 100 انڈیکس 238 پوائنٹس اضافے کیساتھ 49 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 59 کروڑ 77 لاکھ 76 ہزار 148 روپے مالیت کے 29 کروڑ 63 لاکھ 40 ہزار 716 شیئرز کا لین دین ہوا۔