اساتذہ کی گرفتاری کے خلاف سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری

10-16-2023

(لاہور نیوز) اساتذہ کی گرفتاری کے خلاف سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ انسداد ڈینگی مہم بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔

اساتذہ نے چھٹے روز بھی سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رکھیں۔ سکولوں میں بچوں کی حاضری بھی 20 فیصد سے کم رہی۔ اساتذہ نے سکولوں کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا جبکہ سکولوں میں بچوں کو ہاف ڈے دے دیا گیا۔ اساتذہ نے 120 گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیو انکیشمنٹ، گریجویٹی اور پنشن کے قوانین میں تبدیلی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اساتذہ نے مزید کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور تعلیمی بائیکاٹ جاری رہے گا۔