علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اینستھیزیا ڈے پر آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام

10-16-2023

(لاہور نیوز) علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اینستھیزیا ڈے پر آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

واک میں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر اشرف ضیاء ، پروفیسر جودت سلیم اور پروفیسر زہرا سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ سرجری میں سب سے زیادہ اہمیت اینستھیزیا ڈاکٹرز کی ہوتی ہے، پنجاب میں اینستھیزیا کے ڈاکٹرز کی شدید قلت ہے، ڈاکٹرز کی قلت پوری کرنے کیلئے بھرتی کر رہے ہیں۔ پروفیسر اشرف ضیاء نے کہا کہ آئی سی یو اور سیریس مریضوں کا علاج اینستھیزیا کے ڈاکٹرز کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ اینستھیزیا کے شعبہ کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔