گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری

10-16-2023

(لاہور نیوز) گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے کے ہتک عزت دعویٰ کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری ہو گیا۔

سیشن عدالت  نے وکلاء کی بحث کے لیے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم کے مطابق علی ظفر کے وکلاء نے میشا شفیع کی درخواست کا جواب جمع کروا دیا۔ میشا شفیع کے وکلاء نے تحریری جواب پر بحث کے لیے وقت دینے کی استدعا کی۔