جعلی چیک کیس، رپورٹ پیش نہ کرنے پر گارڈن ٹاؤن کے ایس ایچ او کی تنخواہ بند کرنیکا حکم

10-16-2023

(لاہور نیوز) جعلی چیک کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کرنے کے معاملے پر ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے تھانہ گارڈن ٹاؤن کے ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کی تنخواہ بند کرنے کے احکام جاری کر دئیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سلیم  نے تنخواہوں کی بندش سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا۔ عدالتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو متعدد بار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ عدالتی حکم کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کی جاتی ہے۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد کر کے 19 اکتوبر تک رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔