پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے شروع

10-16-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی۔

درخواستیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جارہی ہیں۔ ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لئے علیحدہ علیحدہ پورٹل رکھے گئے ہیں۔ امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جا کر پورٹل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کیلئے امیدوار کو اپنا اور والد کا نام، ای میل، موبائل نمبر اور پاس ورڈ داخل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا سات آسان مرحلے مکمل کرنے کے بعد امیدوار اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے ہی وصول کی جائیں گی۔ امیدوار ایک ہی درخواست میں تمام کالجز کی چوائس دے سکیں گے ۔ درخواستیں 31 اکتوبر کو شام 5 بجے تک جمع ہوں گی۔