سائفر کیس: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سماعت کیخلاف درخواست نمٹا دی
10-16-2023
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹانے کا فیصلہ سنایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کس بنیاد پر نمٹائی گئی تحریری فیصلے میں وجوہات سامنے آئیں گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔