پنجاب کابینہ کا اجلاس کل طلب،13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا

10-16-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس کل فیصل آباد میں طلب کر لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی اور ملتان کے بعد ڈویژنل ہیڈکوارٹر فیصل آباد میں کابینہ کااجلاس ہوگا، 13نکاتی ایجنڈا کابینہ اجلاس میں منظوری کےلئے زیربحث آئے گا، کابینہ اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہور کے لئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری زیرغور آئے گی۔ ذرائع کے مطابق حویلی بخش رام سنگھ کی بحالی اور اسےمحفوظ بنانے کے لئے کابینہ سے منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، پبلک سیکٹر ٹیکنالوجی یونیورسٹیز میں سٹاف کی بھرتی کے لئے عائد پابندی میں نرمی کے لئے بھی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔