ورلڈکپ: سری لنکا کی آسٹریلیا کیخلاف چار وکٹیں گر گئیں

10-16-2023

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں سری لنکا کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا یہ میچ بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے،ٹیم میں آج کے میچ کیلئے 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجری کا شکار کپتان داسن شناکا اور متھیشا کی جگہ چمیکا اور کمارا کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا سکور ہو گا۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پچھلے ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی۔ دونوں ہی ٹیمیں ایونٹ میں پہلی کامیابی کی منتظر ہیں، دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک دو دو میچز کھیلے ہیں، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ آسٹریلیا کو بھارت اور جنوبی افریقہ نے ہرایا تو سری لنکا کو بھی جنوبی افریقہ اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔