کمشنر کی ہدایت پر خالد بٹ چوک انڈرپاس کے تعمیراتی کام میں تیزی

10-16-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آگئی۔

کمشنر لاہور کی ہدایت پر خالد بٹ چوک انڈرپاس کی تمام973 پائلیں صرف 32 روز میں مکمل کر لی گئیں،973 پائلوں کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا،منصوبے کے 100 میں سے 61 گرڈرز اور  79 گرڈر پیڈ بھی تیار کر لیے گئے، خالد بٹ چوک انڈرپاس کا مجموعی طور پر 54 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اہم پیش رفت:کمشنر @commissionerlhr و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا @RandhawaAli کی ہدایات پر خالد بٹ چوک انڈرپاس پر جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی,،973 پائلیں صرف 32 روز میں مکمل،61 گرڈرز تیار، 79 گرڈر پیڈ بھی تیار۔مجموعی طور پر 54 کام مکمل، دن رات کام جاری.1/2 pic.twitter.com/zy7bn3JUWR — Lahore Development Authority (@LHRDevAuthority) October 16, 2023  ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تمام پہلوؤں پر بیک وقت دن رات کام  جاری ہے،وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔