کسی سرکاری سکول کو پرائیویٹ نہیں کیا، پنجاب حکومت کا افواہوں پر ردعمل
10-16-2023
(ویب ڈیسک) نگران صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے سرکاری سکولوں کو پرائیوٹائز کرنے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی تردید کردی۔
اپنے ایک بیان میں نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری سکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے، نہ ہی سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔