قومی ٹیم کے بنگلور میں ڈیرے، 20 اکتوبر کو آسٹریلیا سے جوڑ پڑے گا

10-16-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے اگلے میچ کیلئے قومی ٹیم نے بنگلور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کا چوتھا میچ بنگلور میں شیڈول ہے، ٹیم آج اور کل مکمل آرام کرے گی ،شاہینوں کا 20 اکتوبر کو بنگلور میں پانچ مرتبہ کی چیمپئن  آسٹریلیا سے جوڑ پڑے گا۔ یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں فاتح قرار پائی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔