محسن نقوی سے مراکش کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کی ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار
10-16-2023
(لاہور نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مراکش کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مراکش میں سفیر کی حیثیت سے نامزدگی پرسمیع ملک کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مراکش برادر اسلامی ملک ہے،پاکستان اور مراکش کے مابین ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ سفیر کی حیثیت سے عوامی اورحکومتی سطح پرباہمی رابطو ں کومزید بڑھائیں گے۔