بھارتی وکیل نے محمد رضوان کیخلاف آئی سی سی کو شکایت لگا دی

10-16-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال نے آئی سی سی میں محمد رضوان کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے۔

بھارتی وکیل نے آئی سی سی کو خط میں لکھا کہ پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ  کے دوران گراؤنڈ میں نماز ادا کی جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔ بھارتی وکیل نے آئی سی سی کو محمد رضوان کیخلاف شکایت میں مزید لکھا کہ پاکستانی بلے باز نے کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف جیت کے بعد فلسطین کی حمایت میں ٹویٹ بھی کیا تھا۔