وحدت کالونی:صلح کیلئے آئے افراد کی فائرنگ، بہن بھائی جاں بحق

10-16-2023

(لاہور نیوز) وحدت کالونی کے علاقے میں صلح کے لیے آئے مسلح افراد کی فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نعمان بٹ اور انوشہ بٹ کے نام سے ہوئی ہے، نعمان بٹ نے کچھ عرصہ قبل ملزم آفتاب کے بھائی کو قتل کر دیا تھا، رات گئے آفتاب اور اسکا ساتھی ماجد صلح کے بہانے گھر آئے،ملزمان نے نعمان بٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ پولیس حکام  نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں نعمان بٹ کی بہن انوشہ بھی آگئی، دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر دونوں بہن بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لےلیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔