ورلڈ کپ: سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی

10-16-2023

(لاہور نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔

عالمی ایونٹ کے 14 ویں میچ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لکھنؤ کے ایکانا سپورٹس کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ان ایکشن ہوں گی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ ہے، پہلے دونوں میچوں میں آسٹریلیا کامیاب نہیں ہو سکی جبکہ سری لنکا کو بھی دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔