عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
10-15-2023
(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 40 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 291 روپے18 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ یاد رہے کہ 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا