21 اکتوبر کو نوازشریف ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے: حمزہ شہباز

10-15-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نوازشریف ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے۔

حمزہ شہباز نے  اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پاکستان کو بنے 75 سال ہوگئے، شاید اس قوم کی زندگی میں ایک فیصلہ کن موڑ آیا ہے، یہ ایسا فیصلہ کن موڑ ہے جہاں غلطی کی گنجائش نہیں، ہم نے صحیح محسن کا انتخاب کرنا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ آج میرے نوجوان بیروزگار ہیں، بجلی کے مہنگے بل گھروں میں قیامت ڈھا رہے ہیں، اشیاء خورونوش آسمان سے باتیں کررہی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے خود تو خودکشی نہیں کی عوام کو مجبور کردیا۔