بھارت سے شکست ،شعیب ملک نے بابراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا

10-15-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پرپاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں  گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم کو قیادت کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونا چاہیے اور بطور بیٹر کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ رائے دی تھی کہ بابراعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، وہ بطور کپتان آؤٹ آف دی باکس نہیں سوچتے، بابر مسلسل کپتانی کررہے ہیں لیکن بہتری نہیں آرہی،وہ بطور  کھلاڑی پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔