ہڈیوں کو مضبوط کرنے کیلئے کونسے مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے؟جانئے

10-15-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے ہڈیوں کو مضبوط کرنے والے مشروبات کے نام بتا دیے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ کیلشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے اس میں وٹامن ڈی بھی ہوتا ہے جو کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ کینو جوس بھی کیلشیم اور وٹامن ڈی کا ایک زبردست ذریعہ ہے، کیلیشم اور وٹامن ڈی دونوں ہی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے اہم ہیں۔ اسی طرح دہی کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور پروبائیوٹیکس بھی فراہم کرتا ہے جو غذائی اجزاکو جذب کرنے اور آنتوں کی مجموعی صحت میں مدد فراہم کرتا ہے۔دوسری جانب گھر میں بنے ہوئے ہڈیوں کے شوربے میں کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس جیسی معدنیات کے ساتھ ساتھ کولیجن بھی ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کیلئے بہترین ہے۔