نگران وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، صوبہ پنجاب کے امور پر بات چیت
10-15-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی، ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محسن نقوی سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے بھی ملاقات کی، جس میں صوبائی و باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔