ایل ڈی اے ، واسا کی 80فیصد مشینری فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے کا انکشاف

10-15-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے اور واسا کی 80 فیصد مشینری اور گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری گاڑیاں اور مشینری شہر کی فضا کو زہریلا بنانے میں پیش پیش ہیں،ایل ڈی اے اور واسا کی مشینری سموگ میں اضافے کا سبب بن رہی ہے،واسا کے  200 جنریٹرز بھی دھواں چھوڑ کر فضا کو آلودہ بنانے میں کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈیزل مشینری و گاڑیوں کا دھواں سموگ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ،واسا کے ڈمپر، ایکسیکویٹر اور دیگرمشینری کے فٹنس سرٹیفکیٹس ہی موجود نہیں ہیں۔ ایل ڈی اے انتظامیہ نے لاہور نیوز کی  خبر پر نوٹس لیتے ہوئے شعبہ  ٹرانسپورٹ کو فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرانے کا حکم دے دیا ہے۔