ن لیگ نے 21 اکتوبر کے جلسے کیلئے پارکنگ پلان مرتب کر لیا

10-15-2023

لاہور :(حسن رضا) پاکستان مسلم لیگ نون نے قائد نواز شریف کی آمد پر گریٹر اقبال پارک کے 21 اکتوبر کے جلسے کےلیے پارکنگ پلان مرتب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک کے جلسے کے موقع پر 50 ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کے لیےچاروں اطراف میں4 پارکنگ سائٹس دستیاب ہونگی، تمام سابق ارکانِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت  پارٹی عہدیداروں کو  گائیڈ لائن مل گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت مل گئی سینئر رہنماؤں اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے لیے الگ پارکنگ ایریا مختص کیا جائے گا، جلسہ گاہ میں آنے والے قافلوں کی رہنمائی کے لئے 30  کوآرڈی نیٹرز مقرر کیے گئے ہیں، یہ کوآرڈی نیٹرز قافلوں کی مختص انکلیوز کے لئے رہنمائی  کریں گے۔ صدر مسلم لیگ نون لاہور  سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ21 اکتوبر کو پورا شہر ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہوجائے گا، قائد کے استقبال کے لیے دس لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے۔