اداکار ماہرہ خان نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی

10-15-2023

(ویب ڈیسک) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی۔

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جن میں بچوں سمیت  ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جام شہاد ت نوش کر چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کررہے ہیں ۔ جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھارہی ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کررہی ہیں، اب نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ I wish I wish I wish.. https://t.co/1atOc19sCf — Mahira Khan (@TheMahiraKhan) October 15, 2023 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے فلسطینی بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا’۔ اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ‘میری بھی یہی خواہش ہے، کاش! میں بھی یہ کرسکتی’۔