سابق وزیراعظم شہباز شریف کی او آئی سی ممالک سے فلسطینیوں کیلئے فوری امداد کی اپیل

10-15-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے او آئی سی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو فوری طور پر خوراک اور ادویات فراہم کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، شہریوں، بچوں اور ہسپتالوں پر بمباری فوری بند ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور اس جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، ہم سب ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس ہو۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پروحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 9 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔