عالمی اعزاز یافتہ پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ 20 اکتوبر کو ریلیزہوگی

10-15-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلمساز ضرار خان کی عالمی اعزاز یافتہ فلم ’ان فلیمز‘ 20 اکتوبر کو کراچی میں ریلیز کی جائے گی۔

تھرلر ماسٹر پیس کو کراچی کے ایٹریم مال سینما میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا اور دس دن تک اس کی خصوصی سکریننگ جاری رہے گی۔ فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن اور میکزیم کوٹری ہیں۔ ’ان فلیمز‘ کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔