نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں، لیگی قیادت کا گریٹر اقبال پارک کا دورہ

10-15-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت نے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں اور مینارپاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے سلسلے میں گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا ۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر،خواجہ عمران نذیر و دیگر نے مینار پاکستان میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا، مینار پاکستان جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے بلال یاسین نے لیگی رہنماؤں کو بریف کیا۔ یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ کا مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ بلال یاسین نے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کے حوالے سے پنڈال اور سٹیج کے حوالے سے بریفنگ دی، جلسہ گاہ کے پنڈال اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کی پارکنگ کے حوالے سے بھی صدر مسلم لیگ ن لاہور کو بریف کیا گیا۔ گریٹراقبال پارک میں سٹیج کی تیاریوں کے لیے کنٹینر جلسہ گاہ پہنچانا شروع کر دئیے گئے۔