سیف سٹیز لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے گمشدہ بچہ والدین سے ملوادیا

10-15-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پولیس ہیلپ لائن15پر کوٹ لکھپت تھانے کی حدود سے8 سالہ عبدالرحمن کے گمشدہ ہونے کی کال موصول ہوئی،ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دوسری جانب تھانہ مغل پورہ سے بچہ ملنے کی اطلاع بھی ملی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے دونوں کالز کا موازنہ کیااوربچے کی تصدیق کی،دونوں معلومات ایک جیسی ہونے پر تھانہ مغل پورہ کے ذریعے بچہ والدین کے حوالے کردیا گیا۔ اس حوالے سے  اے ایس پی سدرہ کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر سینکڑوں بچوں کو اپنوں سے ملوا چکا ہے،شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی گمشدگی کی اطلاع فوراً 15 پر دیں۔