کاہنہ :کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون بچے سمیت جاں بحق

10-15-2023

(لاہور نیوز ) کاہنہ کے علاقے میں کنٹینر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون بچے سمیت جاں بحق ہوگئی ۔

افسوس ناک واقعہ نشتر کالونی نادر چوک روہی نالہ کے قریب پیش آیا جہاں کنٹینر نے موٹرسائیکل کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خاتون اپنے چھ ماہ کے بچے سمیت موقع پر دم توڑ گئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئے، پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون اپنے دیور کے ساتھ جارہی تھی ، حادثے میں دیور محفوظ رہا ۔ پولیس نے لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردیں جبکہ کنٹینر کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔