پاکستان کو موقع ملا مگر ٹیم کے پاس ٹیلنٹ نہیں: شعیب اختر

10-15-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھارت کے ہاتھوں شکست پر بابر الیون پر برس پڑے۔

شعیب اختر نے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر اپنی ویڈیو جاری کی اور کہا کہ اتنی زبردست بیٹنگ پچ پر بڑا اسکور کرنے کا موقع پاکستانی ٹیم نے ضائع کیا۔ ٹیم کو بہت اچھا موقع ملا مگر اس کے پاس ٹیلنٹ نہیں تھا۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ روہت نے میچ کے لیے زبردست بولرز کا انتخاب کیا۔