کیوی کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر زخمی، ورلڈ کپ میچز سے باہر

10-15-2023

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر زخمی ہوکرورلڈ کپ کے آئندہ میچز سے باہر ہوگئے، ان کے آخری گروپ میچ تک فٹ ہونے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر زخمی ہوگئے، سری لنکا کیخلاف میچ میں فیلڈر کی تھرو ان کے ہاتھ پر لگی جس کے باعث انگوٹھا زخمی ہوگیا۔ کیوی کرکٹ حکام کے مطابق کین ولیمسن انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث آٸندہ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، گروپ کے آخری میچ تک ان کے  فٹ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کیوی ٹیم مینجمنٹ نے کین ولیمسن کے متبادل کے طورپر ٹام بلنڈل کو بھارت طلب کرلیا ہے تاہم سٹار بیٹر بھی اس دوران ورلڈ کپ سکواڈ کے ساتھ ہی رہیں گے۔ سری لنکا کیخلاف میچ میں کین ولیمسن کو رن لینے کے دوران فیلڈر کی تھرو کی گئی گیند ہاتھ پر لگی تھی، جس کے باعث ان کا انگوٹھا زخمی ہوا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا ہے۔