قومی کرکٹرز سوشل میڈیا پر میسجز بھیجتے ہیں، اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

10-15-2023

(ویب ڈیسک) معروف ادکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز انہیں انسٹاگرام پر پیغامات بھیجتے ہیں۔

نوال سعید نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ جہاں ایک سوال پر اس بارے میں بات کرتے ہوئے نوال سعید نے کہا کہ اداکار اس طرح کے پیغامات نہیں کرتے لیکن مجھے کرکٹرز کے پیغامات آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ظاہر ہے کہ میں نے کبھی چیٹس کے سکرین شاٹس نہیں لیے لیکن مجھے یقین ہے کہ انہوں نے میسجز ڈیلیٹ نہیں کیے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں میرا مطلب ہے کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں آپ کا بلیو ٹک والا آفیشل تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہے آپ اداکاراؤں کو بے ترتیب طریقے سے اس طرح میسج کیسے کر سکتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے ، ہاں وہ ٹیکسٹ اور تعریفیں کرتے ہیں۔ نوال سعید نے کرکٹرز کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ میں کہنا چاہوں گی کہ ہم اداکار ہیں لیکن آپ قومی ہیرو ہیں جو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں آپ گرین شرٹس پہنتے ہیں، ایسا مت کریں، مجھے اداکاروں کے پیغامات سے کوئی صدمہ نہیں ہوتا لیکن کرکٹرز کے پیغامات مجھے بہت چونکا دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بہت زیادہ ٹیکسٹ کرتے ہیں۔ قومی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کا نوال سعید نے نام ظاہر نہیں کیا۔