پنجاب میں بدھ کو سکول، کالجز، مارکیٹیں، دفاتر کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہوسکا

10-15-2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں بدھ کو سکول، کالجز، مارکیٹیں، دفاتر کھلیں گے یا نہیں؟ پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوا۔

پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب میں معمول کی مطابق بدھ کو سکول، کالجز دفاتر اور مارکیٹیں کھلیں گی۔ کمشنر لاہور  محمدعلی رندھاوا نے بتایا  کہ تجاویز سامنے آئی ہیں لیکن فیصلہ ابھی تک کچھ نہیں ہوا، بدھ کو تمام سکول، کالجز معمول کے مطابق کھلیں گے، بدھ کو سکول، کالجز اور دیگر دفاتر سے متعلق جو بھی تجاویز ہوں گی ان پر فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔  پنجاب حکومت کے حکام نے کہا کہ ابھی تک تمام معاملات معمول کے مطابق چلیں گے۔واضح رہے کہ لاہور میں سموگ کے تدارک کے لئے بدھ کے روز سکول، کالجز، دفاتر بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔