دیہی خواتین کو منظم کرکے زرعی شعبہ کو مزید ترقی دی جاسکتی: محسن نقوی

10-15-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیرو ترقی میں دیہی خواتین کا کردار اپنی جگہ مسلمہ ہے، دیہی خواتین نہایت محنتی اور جفاکش ہیں اور ان کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں سال کپاس کی ریکارڈ پیداوار میں دیہی خواتین کی محنت بھی شامل ہے، دیہی خواتین وہ ورک فورس ہے جسے منظم کرکے زرعی شعبہ کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے، زراعت کے فروغ میں پاکستانی دیہی خواتین کا کردار لائق تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ دیہی خواتین کو تعلیم مہیا کرکے ہی انکو بااختیار بنایا جا سکتا ہے،حکومت پنجاب اس ضمن میں کوشاں ہے، دیہی خواتین کو مکمل حقوق دینا حکومت کا فرض ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا، دیہی خواتین کا معیارزندگی بہتر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں دیہی خواتین کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔