ماورا حسین بھی پھٹ پڑیں ،اسرائیلی مظالم پر عالمی رہنماوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

10-14-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین بھی فلسطین کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ معصوم بچے مررہے ہیں جبکہ عالمی رہنما سو رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ یہ انسانی جانوں کے بارے میں ہے، فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو تشدد سے مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے خاموش دُنیا سے سوال کیا کہ دنیا اس پر اتنی خاموش یا غیر جانبدار کیوں ہے؟ماورا حسین نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی نسل کشی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔