سابق انسپکٹر عابد باکسر کیخلاف دہشتگردی سمیت 11 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

10-14-2023

(لاہور نیوز) سابق انسپکٹر عابد باکسر کیخلاف پولیس حراست سے فرار ہونے کے معاملے پر دہشت گردی سمیت 11 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ عابد باکسر اور اس کے مسلح گن مین مزاحمت کرتے رہے۔ عابد باکسر کو گرفتار کیا گیا تو ملزم نے کانسٹیبل سے سرکاری رائفل چھین لی اور ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کر دی۔ عابد باکسر اس دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے عابد باکسر کے ساتھیوں حمید اللہ اور اسماعیل کو حراست میں لے لیا۔ عابد باکسر پر الزام ہے کہ وہ اشتہاریوں اور بھتہ خوروں کو پناہ دیتا ہے۔ دوسری جانب سابق انسپکٹر کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ عابد باکسر پولیس کی حراست میں ہے، حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے۔