غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 17 دن باقی

10-14-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں 17 دن باقی رہ گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔ حکومت نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی تارکین کو رضا کارانہ طور پر ملک چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے ،  راولپنڈی اور اسلام آباد میں تقریباً 30 ہزار کے لگ بھگ افغان موجود ہیں ،حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کیلئے پہلے ہی آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔