شاہینوں کی روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار
10-14-2023
لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فتح سمیٹ لی۔
پاکستان کے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا ،تاہم تیسرے ہی اوور میں شبمن گل شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے، بھارتی اوپنر نے 11 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔ شبمن گل کے بعد ویرات کوہلی بھی متاثر کن اننگز نہ کھیل سکے، ویرات کوہلی 18 گیندوں پر 16 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے جبکہ روہت شرما شاہین کی گیند پر کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد شریاس اور کے ایل راہول نے جم کر بیٹنگ کی اور 30ویں اوور کی تیسری بال پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا، شریاس نے ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔