شاہدرہ فلائی اوور رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
10-14-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے شاہدرہ فلائی اوور کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا۔ صوبائی وزراء عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ میگا پراجیکٹ پر 91 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوور کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پراجیکٹ مکمل ہونے سے شاہدرہ چوک پر ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو گا۔