ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان کی بیٹنگ لائن بھارتی باؤلرز کے سامنے بری طرح ناکام

10-14-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان نے 36 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹ کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے ہیں۔قومی ٹیم کو عبداللہ شفیق کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر بلے باز 20 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔امام الحق کو 36 رنز پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا، جبکہ بابر اعظم کو 50 رنز پر سراج نے پویلین بھیج دیا، سعود شکیل بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے، رضوان کو 49 رنز پر بمراہ نے کلین بولڈ کر دیا جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی جسپریت کا شکار بن گئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سب سے بڑے نریندر امودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔